اقوام متحدہ کا اسرائیلی حملوں سے متعلق بڑا انکشاف

اقوام متحدہ کا اسرائیلی حملوں سے متعلق بڑا انکشاف
نیو یارک: اقوام متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے متعدد حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو ہی نشانہ بناکر قتل کیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 18 مارچ سے 9 اپریل کے دوران 36 اسرائیلی حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کو قتل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے ناپاک مقاصد بے نقاب
مزید پڑھیں:مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے اسرائیل کیخلاف بڑا اعلان کردیا
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق دفتر کا کہنا ہےکہ اسرائیل کے کُل 36 حملوں میں صرف خواتین اور بچوں کی ہلاکتیں سامنے آئی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 3 ہفتوں کے دوران 224 حملے کیے جن میں رہائشی عمارتوں اور عالمی سطح پر بے گھر افراد کے خیموں کو نشانہ بنایا گیا۔
دوسری جانب ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام پر سخت ردعمل دیا ہے کہ اگر یہ بربریت نہیں ہے تو میں آپ سے پوچھتا ہوں یہ کیا ہے؟
رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات بھی اسرائیلی فوج نے رات گئے غزہ پر حملے کیے جس میں غزہ پٹی کے شمالی علاقے کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید ہوئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement