ایرانی سفارتخانے کا 8 پاکستانیوں کے قتل پر بیان سامنے آگیا

ایرانی سفارتخانے کا 8 پاکستانیوں کے قتل پر اہم بیان
اسلام آباد: پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کا گزشتہ رات ایران میں آٹھ پاکستانیوں کے قتل پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کر دہ بیان کے مطابق دہشت گردی پورے خطے میں دائمی صورت حال اور مشترکہ خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
مزید پڑھیں:ایران کے صوبے سیستان میں فائرنگ، 8 پاکستانی محنت کش جاں بحق
بیان کے مطابق غدار عناصر پورے خطے میں سلامتی اوراستحکام کو نشانہ بناتے ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل پر ایران سے ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دینے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔
وزیر اعظم نے ایران کے صوبے سیستان میں قتل ہونے والے 8 پاکستانیوں کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش ظاہر کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے بہیمانہ اقدام کی وجوہات سامنے لانے کا مطالبہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ رات ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں افغان بارڈر کے قریب مسلح افراد نے ورکشاپ میں گھس کر فائرنگ کی جس سے 8 پاکستانی کار مکینکس جاں بحق ہو گئے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement