روس کا یوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک

روس کا یوکرینی شہر سومی پر میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک
یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی پر روس کے حملے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے کہا ہے کہ روس نے پام سنڈے کو سومی کے شہر کے مرکز پر بیلسٹک میزائل داغے۔
یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب 2 روز قبل امریکی سفیر اسٹیو وٹکوف روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کیلئے روس گئے تھے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو پر جنگ ختم کرنے پر زور دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی کوشش، یوکرین کا روس سے عارضی جنگ بندی پر اتفاق
دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ ماسکو نے سومی پر بیلسٹک میزائل داغا اور دنیا سے مطالبہ کیا کہ وہ روس پر 3 سالہ جنگ کے خاتمے کیلئے دباؤ ڈالے اور یورپ اور امریکہ سے ‘سخت جواب’ کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ حملہ شہر کے مرکز میں اس وقت ہوا جب سڑک پر بہت سے لوگ موجود تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement