’آپ یوکرین آکر تباہی خود دیکھیں‘: زیلنسکی کی ٹرمپ کو دعوت

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو روس کیساتھ جنگی معاہدے سے قبل اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دے دی۔
برطانوی میڈیا بی بی سی کے مطابق زیلنسکی نے سی بی ایس کے 60 منٹس پروگرام کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ براہ مہربانی کسی بھی قسم کے فیصلے مذاکرات سے پہلے لوگوں، شہریوں، جنگجوؤں، اسپتالوں، گرجا گھروں، بچوں کو تباہ یا مردہ دیکھیں۔
دوسری جانب روس نے یوکرینی صدر کے موقف پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ٹرمپ نے کہا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ یہ ایک غلطی تھی، انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا یہ اعتراف ماسکو کی جانب سے آیا ہے یا نہیں۔
جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے روس پر جنگی جرائم کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین کا سب سے مضبوط فوجی اتحادی امریکہ ٹرمپ کی قیادت میں مذاکرات کے ذریعے جنگ کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔
قبل ازیں یوکرین کیلئے ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کیتھ کیلوگ نے کہا تھا کہ اس حملے نے ‘شائستگی کی کسی بھی حد’ کو پار کر دیا ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا ٹرمپ زیلنسکی کی دعوت قبول کریں گے یا نہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کیف کا دورہ کرنے والی ٹرمپ کی ٹیم کے واحد سینئر رکن ہیں اور انکا مقصد زیلنسکی سے مطالبہ کرنا تھا کہ وہ یوکرین کی معدنی دولت کی تجارت جاری رکھنے کیلئے واشنگٹن کے حق میں ایک معاہدے پر دستخط کریں جس پر زیلنسکی نے انکار کیا تھا۔
خیال رہے کہ یہ انٹرویو ایک روسی میزائل کے سومی شہر سے ٹکرانے سے قبل ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں 34 افراد ہلاک اور 117 زخمی ہوئے تھے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement