جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ٹرمپ دھمکیاں اور بلیک میلنگ بند کرے، چین کا دو ٹوک پیغام

16 اپریل, 2025 21:10

بیجنگ: ڈونلڈ ٹرمپ کے چین پر بڑا ٹیرف عائد کرنے کے بعد چین نے واشنگٹن سے کہا کہ دھمکیاں اور بلیک میلنگ بند کرے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جیان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا واقعی بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کو حل کرنا چاہتا ہے تو دباؤ ڈالنا، دھمکیاں دینا اور بلیک میلنگ بند کرے۔

مزید پڑھیں:ٹیرف جنگ؛ امریکہ نے چین کو بڑا دھچکا دے دیا

مزید پڑھیں:امریکی ٹیرف؛ سام سنگ کے موبائل فونز مہنگے ہونگے یا نہیں؟ جانیے

انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ برابری، احترام اور باہمی فائدے کی بنیاد پر بات چیت کرنی چاہیے۔ انکا کہنا تھا کہ چین کا موقف بالکل واضح ہے۔ ٹیرف جنگ یا تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہے، چین لڑنا نہیں چاہتا لیکن لڑنے سے نہیں ڈرتا۔

خیال رہے کہ بیجنگ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 125 فیصد محصولات عائد کیے ہیں جبکہ امریکا نے چین پر 145 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے چین پر عائد کیے گئے ٹیرف کی درست شرح واضح نہیں کی تاہم بیان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ شرح 245 فیصد تک جاسکتی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔