جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ٹیرف جنگ؛ امریکہ نے چین کو بڑا دھچکا دے دیا

16 اپریل, 2025 14:01

ٹیرف جنگ میں امریکہ نے چین کو بڑا دھچکا دے دیا ہے۔

امریکہ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف کی شرح میں اضافے کا اعلان کردیا۔

نئی پالیسی کے تحت چینی مصنوعات پر ٹیرف کی زیادہ سے زیادہ شرح 245 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جو گزشتہ سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو مزید سنگین بنا سکتا ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کے ساتھ ہی ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کے تحت امریکہ میں درآمد ہونے والی اہم معدنیات اور ان سے بننے والی مصنوعات سے متعلق قومی سلامتی کے خطرات کی تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے۔

امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام چین پر انحصار کم کرنے اور مقامی صنعتوں کو تحفظ دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے بدھ کو پریس بریفنگ کے دوران 245 فیصد ٹیرف کی شرح کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ٹیرف کی مخصوص تفصیلات کے لیے آپ امریکی حکومت سے رجوع کریں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔