پیوٹن کا ایسٹر کے موقع پر یوکرین سے جنگ بندی کا اعلان

پیوٹن کا یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر جنگ بندی کا اعلان
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں یکطرفہ ایسٹر جنگ بندی کا اعلان کر دیا۔
عرب میڈیا کے مطابق روسی صدارتی دفتر کریملن کا کہنا ہے کہ روس آج 19 اپریل شام 6 بجے سے 21 اپریل رات 12 بجے تک جنگ بندی پر عمل کرے گا۔
کریملن کا کہنا ہے کہ ہم یوکرین کی جانب سے بھی جنگ بندی پر عمل کی امید رکھتے ہیں، روسی فوج یوکرین کی جانب سے جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دے گی۔
مزید پڑھیں:برطانوی وزیر اعظم روسی صدر کو گفتگو کی میز پر لانے کیلئے پُر عزم
روسی صدر کا کہنا ہے کہ عارضی جنگ بندی کے دوران یوکرین کا رویہ امن معاہدے کے لیے یوکرین کی سنجیدگی ظاہر کرے گا، روس ہمیشہ سے امن بات چیت کے لیے تیار رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یوکرین تنازع کے منصفانہ حل کے لیے امریکا، چین اور دیگر ممالک کی خواہش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکا نے یورپی رہنماؤں کے ساتھ ایک نئی امن تجویز پیش کی ہے جس کا مقصد روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی اور بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement