جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

21 اپریل, 2025 13:12

مسیحوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور اپنے 12 سالہ پوپ کے دور میں مختلف بیماریوں کا شکار رہے۔

پوپ فرانسس لمبی بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے فارغ ہوئے تھے، اتوار کو انہوں نے عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر کے موقعے پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013 میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔

صدر مملکت / اظہار افسوس

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پوپ فرانسس کےانتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مسیحی کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس کو بین المذاہب مکالمے کیلئے کاوشوں کیلئے یاد رکھا جائے گا، پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔

وزیراعظم کا پوپ فرانسس کی وفات پر اظہارِ افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاپائے روم امن و سلامتی کیلئے رہنمائی فراہم کرتے رہے، پوپ فرانسس امن اور انسانیت کے فروغ کے علمبردار تھے، پوپ فرانسس کی قیادت میں کیتھولک چرچ نے محبت کے پیغام کو عام کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کا طرز عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کیلئے مشعلِ راہ رہا، پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی پر بھی زور دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہارِ افسوس

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس نے انسانیت، رواداری اور محبت کا پیغام عام کیا، پوپ فرانسس کا انتقال مکالمے کی قدر کرنے والوں کیلئے بڑا نقصان ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا اظہارِ افسوس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے خاندان اور کیتھولک مسیحی برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوپ فرانسس نے دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے نمایاں کردار ادا کیا، دنیا میں قیام امن کیلئے پوپ فرانسس کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی موقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کی داعی شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور مسیحی برادری سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے پوپ فرانسس کی امن کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔