جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پوپ فرانسس کی زندگی کے آخری لمحات کی تفصیل جاری

22 اپریل, 2025 21:05

ویٹیکن نے پوپ فرانسس کے انتقال سے قبل آخری لمحات کی تفصیلات جاری کر دیں جس میں وہ اپنی نرس کا خصوصی شکریہ ادا کرتے رہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ویٹیکن نے بتایا کہ زندگی کے آخری لمحات میں پوپ اپنے ذاتی نرس کا شکریہ ادا کیا جس نے انہیں ایسٹر کے موقع پر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام سے خطاب کیلئے حوصلہ دیا تھا۔

اتوار کو ایسٹر کی تقریبات کے دوران پوپ عوام کے سامنے آئے، مجمعے کو ہاتھ ہلایا اور اپنی گاڑی ’پوپ موبائل‘ میں بیٹھ کر سینٹ پیٹرز اسکوائر میں موجود ہزاروں عقیدت مندوں سے ملے۔

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی آخری رسومات کہاں ہوں گی؟

مزید پڑھیں:پوپ فرانسس کی وفات؛ اب مسیحیوں کا روحانی جانشین کون ہوگا؟

ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے اپنے نرس ماسیمیلیانو اسٹرپیٹی سے کہا کہ شکریہ کہ آپ مجھے دوبارہ سینٹ پیٹرز اسکوائر لے گئے۔ ویٹیکن کے مطابق انکے آخری الفاظ میں شکریے کے یہ الفاظ بھی شامل تھے۔

ویٹیکن کے مطابق اس سے قبل پوپ نے اپنے نرس سے پوچھا تھا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں یہ کر سکوں گا؟ جس پر پوپ کے نرس نے انہیں حوصلہ دیا۔

ویٹیکن کا بتانا ہے کہ تقریباً 15 منٹ تک وہ مجمعے کو ہاتھ ہلاتے اور بچوں کو دعائیں دیتے رہے، بعد ازاں وہ اپنی رہائش گاہ ’کاسا سانتا مرتا‘ واپس گئے، آرام کیا اور پرسکون انداز میں رات کا کھانا کھایا۔

ویٹی کن نیوز کے مطابق پیر کی صبح تقریباً 5 بج کر 30 منٹ پر پوپ کی طبیعت بگڑنے کے ابتدائی آثار ظاہر ہوئے،ایک گھنٹے بعد انہوں نے بستر سے اپنے نرس ماسیمیلیانو اسٹرپیٹی کو ہاتھ ہلا کر ’الوداعی اشارہ‘ کیا اور پھر کوما میں چلے گئے۔

پوپ فرانسس نے ماضی میں اپنے نرس اسٹرپیٹی کو اس وقت ان کی زندگی بچانے والا قرار دیا تھا جب انہوں نے پوپ کو آنتوں کی سوزش کیلئے علاج کیلئے آپریشن پر آمادہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ 88 سالہ پوپ فرانسس پیر کی صبح انتقال کرگئے تھے، وہ 5 ہفتوں تک اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد حال ہی میں ویٹیکن واپس آئے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔