ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار، بھارت میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی

28 اپریل, 2025 17:54

مودی سرکار نے پہلگام واقعے پر حقائق نشر کرنے والے 16 یوٹیوب چینلز پر پابندی عائد کردی۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق بلاک کیے گئے نیوز چنیلز میں مین اسٹریم کے نیوز چینلز اور کچھ صحافیوں کے یوٹیوب چینل شامل ہیں۔

 

بلاک کیے گئے یوٹیوب چینلز میں ڈان نیوز، سما ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، سنو اور صحافیوں کے چینلز عاصمہ شیرازی، ارشاد بھٹی، عمر چیمہ، منیب فاروق، پاکستان ریفرنس، سما اسپورٹس، عزیر کرکٹ اور رضی نامہ شامل ہیں۔

 

ان چینلز نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن سمیت دیگر جھوٹے دعوؤں کی قلعی کھول کر رکھ دی تھی جس کے بعد ان پر  بھارت اور بھارتی فوج کے خلاف گمراہ کن معلومات پھیلانے کا الزام لگایا گیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بند کیے گئے چینلز اشتعال انگیز اور حساس مواد نشر کر رہے ہیں۔ کہا جارہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں ہوئے پہلگام واقعے پر جھوٹا اور گمراہ کن بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے تاہم اس کی مثال پیش نہیں کی گئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔