پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، سابق مشیر اوباما

01 مئی, 2025 16:33

امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی سابق پالیسی مشیر لاری اے واٹکنز کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما کی سابق پالیسی مشیر لاری اے واٹکنز نے نجی ٹی وی چینل کی اینکر سے گفتگو کے دوران بھارتی حکومت کے کردار پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، بھارتی وزیراعظم نے پہلگام واقعہ کے ثبوت فراہم کرنے کی بات کی لیکن پیش کرنے میں ناکام رہے، وہ پہلگام واقعہ پر سیاست کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، روس اور دیگر ممالک پہلگام واقعہ کی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں، پاکستان کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں ناکامی کے باوجود بھارت نے پہلگام واقعہ کے بعد سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اور پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کر دیئے۔

لاری اے واٹکنز نے کہا کہ پہلگام واقعہ کے بارے میں امریکہ میں میڈیا کوریج کی کمی پریشان کن ہے کیونکہ ایک بھی مرکزی دھارے کے صحافتی ادارے نے اس واقعہ کو صحیح طور پر رپورٹ نہیں کیا، ٹرمپ انتظامیہ اس وقت جنوبی ایشیائی خطے پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔

انٹرویو میں لاری واٹکنز کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے بھارت کا انکار عالمی برادری کیلئے تشویش کا باعث ہے، دوسری طرف کشمیریوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، تمام فریقوں کو سنے بغیر، خاص طور پر سب سے زیادہ متاثرہ فریق، کوئی صحیح حل سامنے نہیں آسکتا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔