پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 8 دن میں کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ائیر انڈیا پر بھاری
بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود بندش کا آج نواں روز ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 8 روز کے دوران 800 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئیں، بھارتی ایئرلائنز کو 8 روز میں 170 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ایئرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔
مزید پڑھیں:پہلگام فالس فلیگ؛ ایک اور بھارتی ایم-ایل-اے نے بی- جے- پی کے عزائم کو بے نقاب کر دیا
انڈیگو ایئر نے اپنا سینٹرل ایشیا کا فضائی آپریشن معطل کردیا ہے جبکہ ایئر انڈیا کے آپریشنل اخراجات دگنے ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کو امریکا، یورپ اور برطانیہ کے لانگ ہال فلائٹس کیلئے 2 بار ری فیولنگ سے بڑا نقصان ہوا، دہلی، ممبئی، امرتسر، بنگلور اور احمد آباد سے دبئی کی بھارتی پروازیں بھی شدید متاثر ہوئیں۔
مزید پڑھیں:پہلگام واقعہ کے بعد بھارت جنگی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، سابق مشیر اوباما
اس کے علاوہ امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کو یورپ میں تبدیل کرنا پڑ رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement