پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 12 دن میں کتنے کروڑ کا نقصان ہوا؟

پاکستانی فضائی حدود کی بندش ائیر انڈیا پر بھاری
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو 12 دن میں کروڑوں کا نقصان ہو گیا۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کے لیے بھاری نقصان کا باعث بننے لگی ہے۔ فضائی پابندی کے 13 ویں روز تک بھارتی ایئر لائنز کو 275 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، جبکہ اب تک 1350 پروازیں متاثر ہو چکی ہیں۔
طویل راستوں کے باعث ایئر لائنز کے ایندھن اور دیگر آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ لینڈنگ اور ری فیولنگ کے اضافی اخراجات کے باعث ایئر پورٹ چارجز کی مد میں بھی یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔
پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے بعد انڈیگو ایئر نے تاشقند اور الماتی کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں، جبکہ امریکا جانے والی بھارتی پروازوں کے عملے کی تبدیلی کے لیے یورپ میں اضافی انتظامات کرنا پڑ رہے ہیں۔
پروازوں کی منسوخی کے باعث مسافروں کو ری فنڈ بھی تاحال فراہم نہیں کیا جا سکا۔ دہلی، ممبئی، امرتسر اور احمد آباد سے امریکا، برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں کا دورانیہ 4 سے 10 گھنٹے تک بڑھ چکا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل سے 23 مئی تک ایک ماہ کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 2019 میں بھی پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 700 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔ موجودہ صورتِ حال ایک بار پھر بھارتی ہوا بازی کے شعبے کے لیے مالی دباؤ کا باعث بن گئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement