بھارتی گوگل پر الجھ گئے، ‘سیز فائر’ کا مطلب کیا؟

indians-confused-on-google-what-does-ceasefire-mean
حالیہ پاک بھارت جنگ کےدوران بھارت عوام کا نیا رجحان سامنے آگیا۔ تنازع کے دوران گوگل ٹرینڈز کے اعداد و شمار نے ایک چونکا دینے والا رجحان سامنے لایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 7 سے 12 مئی 2025 کے درمیان بھارت میں لفظ ‘جنگ بندی‘ (Ceasefire) کا مطلب جاننے کے لیے اسے ایک کروڑ سے زائد بار گوگل پر تلاش کیا گیا۔
یہ اعداد و شمار نہ صرف بھارتی عوام کی فوجی اور سفارتی اصطلاحات سے لاعلمی کو بے نقاب کرتے ہیں بلکہ یہ بھی ظاہر کرتے ہیں کہ میڈیا میں بار بار استعمال ہونے والے بنیادی الفاظ بھی بڑی تعداد میں لوگوں کے لیے نامانوس ہیں۔
بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی گئی اصطلاحات:
Ceasefire meaning دس ملین بار
Operation Sindoor پانچ ملین بار
Mock Drill ایک ملین بار
ان نتائج سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی عوام بنیادی فوجی اور دفاعی اصطلاحات سے خاصی حد تک ناآشنا ہیں، یہاں تک کہ ‘آپریشن سندور‘ جیسی فرضی اصطلاحات کو بھی وسیع پیمانے پر تلاش کیا گیا، جو صرف افواہوں یا غلط معلومات کا نتیجہ معلوم ہوتی ہیں۔
پاکستان میں سرچ کا انداز زیادہ مرکوز اور باخبر
دوسری طرف، پاکستان میں گوگل سرچز کی تعداد اگرچہ نسبتاً کم رہی، لیکن ان کا دائرہ کار زیادہ مربوط اور موضوعاتی تھا۔ پاکستانی صارفین کی توجہ زیادہ تر ملکی دفاعی امور اور قومی شخصیات پر مرکوز رہی۔
‘Rafale Jet‘ اور ‘Aurangzeb Ahmed PAF‘ (0.2 ملین)
‘Islamabad airport‘ (0.1 ملین)
‘JF-17 Thunder‘ اور ‘DG ISPR‘ (0.05 ملین)
‘Dassault Aviation share price‘ اور ‘Shivangi Singh‘ (0.02 ملین)
یہ رجحانات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام میں دفاعی اداروں، ٹیکنالوجی اور فوجی ترقی سے متعلق شعور زیادہ واضح اور مربوط ہے۔
نتیجہ: آگاہی کا فرق
گوگل ڈیٹا سے ظاہر ہوتا ہے کہ جہاں پاکستانی عوام نے جنگی حالات میں اپنی توجہ دفاعی پہلوؤں اور قومی اہمیت کے موضوعات پر مرکوز رکھی، وہیں بھارتی صارفین نے بنیادی اصطلاحات کے مفاہیم جاننے میں اپنا وقت صرف کیا۔ یہ فرق نہ صرف دونوں ممالک کے عوامی شعور کی سطح کو ظاہر کرتا ہے بلکہ یہ سوال بھی اٹھاتا ہے کہ اگر بھارت کسی بڑے بحران کا سامنا کرے، تو کیا وہاں کی عام آبادی اس کی نوعیت اور سنجیدگی کو درست طور پر سمجھ پائے گی؟
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.