امریکا اور اسرائیل کو بڑا جھٹکا؛ عراق بھی میدان میں آگیا، آیت اللہ سیستانی کا بڑا بیان

امریکا اور اسرائیل کو بڑا جھٹکا؛ عراق بھی میدان میں آگیا، آیت اللہ سیستانی کا بڑا بیان
عراقی مذہبی رہنما آیت اللّٰہ سید علی حسینی سیستانی نے ایرانی رہنماؤں کے قتل کو جرم قرار دے دیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عراقی مذہبی رہنما آیت اللّٰہ سید علی حسینی سیستانی نے کہا کہ ایران کی چوٹی کی مذہبی لیڈرشپ کے خلاف دھمکیاں دینے والوں کو خبردار کرتے ہیں، ایسا کوئی بھی عمل پورے خطے کیلئے ہولناک نتائج کا سبب بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز مسلط کردہ جنگ کے خاتمے کیلیے خطے کے ممالک اور عالمی برادری بھرپور کردار ادا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مجرمانہ اقدام کا مقصد ایران کی قیادت کو غیر مستحکم کرنا ہے، اس کے پورے [مغربی ایشیا] خطے کے لیے سنگین نتائج ہوں گے، ممکنہ طور پر وسیع پیمانے پر افراتفری اور علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو گا۔
عراقی مذہبی رہنما نے عالمی اداروں بالخصوص اسلامی دنیا کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جارحیت کو روکنے اور ایران کے ارد گرد جوہری مسئلے کا بین الاقوامی قانون کے مطابق پرامن، منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے کام کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.