ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

مسٹر ٹرمپ یہ جنگ ہم ختم کرینگے، ایرانی افواج کے ترجمان نے امریکا کیخلاف طاقتور آپریشنز کا اشارہ دے دیا

23 جون, 2025 14:36

ایرانی افواج کے ترجمان نے امریکا کیخلاف طاقتور آپریشنز کا اشارہ دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی ملٹری سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امریکی مداخلت سے ایرانی مسلح افواج کے لیے اہداف کا دائرہ وسیع ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر ٹرمپ آپ یہ جنگ شروع کر سکتے ہیں لیکن ہم اسے ختم کرنے والے ہوں گے۔

دوسری جانب اسرائیل کے بعد امریکا کی جانب سے بھی ایران پر حملے کرنے کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا بڑا بیان سامنے آ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے جاری کردہ بیان میں اسرائیل کو سخت سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے ’آپریشن مڈ نائٹ ہیمر‘ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سزا جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی دشمن نے سنگین غلطی کی ہے، ایک بڑا جرم کیا ہے، اسے سزا ملنی چاہیے اور اسے اب سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب امریکا نے ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہوتے ہوئے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔