انسٹاگرام ویڈیو نے جان لے لی؟ بھارتی ٹینس اسٹار رادھیکا یادیو کی موت کا معمہ حل

Did an Instagram video take her life? Mystery of Indian tennis star Radhika Yadav's death solved
بھارت کے شہر گڑ گاؤں میں سابق ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کے قتل کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوگیا۔
پولیس نے ابتدائی طور پر لڑکی کے والد دیپک یادو کو حراست میں لیا ہے پولیس کو قتل کے پیچھے کھیل اکیڈمی سے وابستہ کسی تنازع کا بھی شبہ ہے، تاہم مقامی اور سماجی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس واقعے کو آنر کلنگ (عزت کے نام پر قتل) قرار دیا جا رہا ہے۔
پولیس نے ابھی تک کسی رومانوی پہلو یعنی “لوو اینگل” سے انکار کیا ہے تاہم بعض شواہد کے باعث کیس ایک مختلف رخ کی جانب بڑھتا نظر آ رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق رادھیکا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے دوست انعام الحق کے ساتھ دکھائی دے رہی تھیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ رادھیکا کے والد اسے پسند نہیں کرتے تھے اور ان کی ناراضی اس ویڈیو کی وجہ سے بڑھی، جس سے ماضی میں تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی ہوگی۔
فی الحال کیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس عدالت میں مزید تفصیلات پیش کرنے سے پہلے تمام زاویوں سے شواہد جمع کررہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جب تک مکمل شواہد اکٹھا نہ ہو جائیں، معاملے کے حتمی پہلو کھل کر سامنے نہیں آسکیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ریاستی سطح کی ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادو کو ان کے والد نے گھر میں گولی مار کر قتل کردیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گروگرام میں ٹینس کھلاڑی کی گولی لگی لاش ان کے گھر کے فرسٹ فلور سے ملی تھی۔
Catch all the دنیا News, کھیل News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.