ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین کیساتھ امن معاہدہ کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے اوول آفس میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر 50 روز میں امن معاہدہ نہ ہوا تو روس پر اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے خوش نہیں کیونکہ صدر پیوٹن کو یوکرین سے 2 ماہ قبل ہی امن معاہدہ کرلینا چاہیے تھا لیکن روسی صدر نے ایسا نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ روس کو یوکرین سے امن معاہدے کے لیے 50 دن کا وقت دے رہے ہیں، اگر روس معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو سخت ٹیرف عائد کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.