ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ٹرمپ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی

18 جولائی, 2025 09:50

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹانگوں کے نچلے حصوں میں سوجن اور ہاتھوں پر نیل کا معائنہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے معالج کے مطابق صدر ٹرمپ نسوں میں کمزوری کی علامات کا شکار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی علامات عموماً 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں ظاہر ہوتی ہیں۔

کیرولین لیوٹ نے کہا کہ ٹرمپ کی حالیہ تصاویر میں ان کے ہاتھ کی پُشت پر معمولی نیل دیکھے گئے، ایسے نیل کے نشان بار بار ہاتھ ملانے اور اسپرین کے استعمال سے جلد کے ٹشوز میں جلن کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی دوا اسپرین صدر ٹرمپ کی معمول کی دواؤں میں شامل ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔