پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ٹرمپ کی ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے جانے کی تصدیق

23 جولائی, 2025 12:31

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ میں 5 طیارے گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔

صدر ٹرمپ نے واشنگٹن میں تقریب سے خطاب میں کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران 5 جنگی طیارے گرائے گئے، دو ایٹمی طاقتوں کو کہا اگر جنگ جاری رہی تو امریکا تجارت نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے کہا تھا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران 5 طیارے مار گرائے گئے تھے، تاہم جنگ بندی کے بعد صورتحال پرسکون ہوگئی ہے۔

انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ درحقیقت، طیارے ہوا میں مار گرائے جا رہے تھے، 4 یا 5 لیکن میرا خیال ہے کہ 5 طیارے واقعی مار گرائے گئے تھے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔