امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان
امریکا کا یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان
امریکا نے اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یونیسکو سماجی اور ثقافتی سطح پر تفریق پیدا کرنے والی پالیسیوں کو بڑھاوا دیتا ہے اس لئے اس تنظیم میں شمولیت جاری رکھنا ہمارے قومی مفاد میں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیسکو کا فلسطینی ریاست تسلیم کرنا سنگین مسئلہ ہے جو امریکی پالیسی کے منافی ہے اور تنظیم میں اسرائیل مخالف موقف پھیلانے کا ذریعہ بنا ہے۔
واضح رہے کہ یونیسکو سے امریکا کی علیحدگی کا اطلاق 31 دسمبر 2026 سے ہو گا، امریکا نے اپنے فیصلے سے یونیسکو کی ڈائریکٹر کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











