آسٹریا کا شینگن ویزا حاصل کرنے کا آسان طریقہ
Easy Way to Obtain Austria's Schengen Visa
یورپی ممالک خصوصاً آسٹریا کے لیے شینگن ویزا کی درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کو اکثر مسترد کیے جانے کا سامنا رہتا ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ مالی وسائل کا ناکافی یا غلط ثبوت پیش کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق غلط یا مشکوک بینک اسٹیٹمنٹ ویزا کی منظوری میں سب سے بڑی رکاوٹ بن رہی ہے، لہٰذا درخواست دہندگان کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ درست اور مستند بینک اسٹیٹمنٹ فراہم کریں، جو ویزا افسران کے اعتماد پر پورا اترے۔
آسٹریا یورپ کا ایک دلکش سیاحتی ملک ہے، جس میں داخلے کے لیے پاکستانی شہریوں کو "ٹائپ سی” شینگن ویزا درکار ہوتا ہے۔ یہ ویزا غیر ملکیوں کو آسٹریا سمیت دیگر شینگن زون ممالک میں 90 دن تک قیام کی اجازت دیتا ہے۔
پاکستان میں آسٹریا کے سفارت خانے نے ویزا پراسیسنگ اور پاسپورٹ واپسی کا عمل وی ایف ایس (VFS) گلوبل کے ذریعے آؤٹ سورس کر رکھا ہے، جس کے تحت پاکستانی شہریوں کو اپنی درخواستیں وی ایف ایس کے دفاتر میں جمع کرانا ہوتی ہیں۔
شینگن ویزا کے لیے پاکستانی شہریوں سے 15,040 روپے ویزا فیس وصول کی جاتی ہے، جب کہ وی ایف ایس سروس فیس کے طور پر اضافی 7,520 روپے چارج کرتا ہے۔ آسٹریا کے ویزا کے لیے سب سے اہم دستاویزات میں سے ایک یہ ہے کہ درخواست دہندہ یورپ میں قیام کے دوران اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے مناسب فنڈز رکھتا ہو۔ اس مقصد کے لیے گزشتہ چھ ماہ کی مکمل بینک اسٹیٹمنٹ لازمی قرار دی گئی ہے۔
اگر کوئی پاکستانی شہری آسٹریا میں 90 دن تک قیام کا ارادہ رکھتا ہے تو اسے اندازاً 9,200 سے 10,800 یورو درکار ہوں گے۔ موجودہ اوپن مارکیٹ کے مطابق (23 جولائی تک) یورو کا تبادلہ ریٹ 334.4 روپے ہے، جس کے حساب سے یہ رقم پاکستانی کرنسی میں تقریباً 30 سے 40 لاکھ روپے بنتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











