دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری؛ پاکستان کا کونسا نمبر ہے؟
List of World's Most Powerful Passports Released; Where Does Pakistan Rank?
ہینلے اینڈ پارٹنرز نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی سالانہ فہرست جاری کر دی ہے، جس میں پاکستان کا پاسپورٹ چوتھے نمبر پر سب سے کمزور قرار پایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 32 ممالک میں ویزا فری داخلے کے اہل ہیں، جس کے باعث یہ عالمی سطح پر 96 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ پاکستان سے کمزور پاسپورٹ عراق، شام اور افغانستان کے پاس ہیں جن کی رینکنگ بالترتیب 97، 98 اور 99 ہے۔
اس فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ ایک مرتبہ پھر دنیا کا سب سے طاقتور قرار پایا ہے، جہاں کے شہری 193 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ جاپان اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پر ہیں، جن کے پاسپورٹ ہولڈرز کو 190 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، اسپین اور اٹلی ہیں، جن کے شہری 189 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر بیلجیم، آسٹریا، لگسمبرگ، ناروے، سویڈن اور پرتگال ہیں، جنہیں 188 ممالک میں ویزا فری سہولت میسر ہے۔
یونان، نیوزی لینڈ اور سوئٹزرلینڈ پانچویں نمبر پر ہیں، جہاں کے شہری 187 ممالک میں بغیر ویزا جا سکتے ہیں۔ امریکا کا پاسپورٹ پہلی بار دسویں نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے گزشتہ ایک دہائی میں 34 درجے بہتری کے بعد آٹھویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ چین کا پاسپورٹ بھی حالیہ بہتری کے بعد 60 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔
پاکستان سے اوپر نیپال اور لیبیا 95 ویں، فلسطین، اریٹیریا اور بنگلہ دیش 94 ویں، شمالی کوریا 93 ویں، سوڈان 92 ویں، سری لنکا اور ایران 91 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی کمزوری کا سبب سفری پابندیاں اور بین الاقوامی سطح پر محدود شناخت ہے، جو عالمی سطح پر پاکستانی شہریوں کے سفر کے امکانات کو محدود کرتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











