پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

روس کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 50 مسافر ہلاک

24 جولائی, 2025 12:48

روس کے مشرقی علاقے میں ایک افسوسناک فضائی حادثے میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 50 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 روسی ایمرجنسی سروسز کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت پیش آیا جب طیارہ اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ مشرقی علاقے سے 15 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں ملا۔

روسی حکام نے حادثے کی ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ سانحہ لینڈنگ کے دوران عملے کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ لینڈنگ کے وقت علاقے میں حدِ نگاہ نہایت کم تھی، جس کی وجہ سے پائلٹ کو طیارہ محفوظ طریقے سے اتارنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہاڑی علاقے میں خراب موسمی حالات نے بھی صورتحال کو مزید خطرناک بنا دیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔