پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور کوشش ناکام

25 جولائی, 2025 08:30

غزہ میں جنگ بندی کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

حماس کی رضا مندی کے باوجود اسرائیلی اور امریکا اپنا دوغلا پن دکھا رہا ہے، امریکا نے دوحا مذاکرات کی ناکامی کا ذمہ دار حماس کوٹھہرا دیا۔

حماس نے سیز فائر کی تجاویز پر دستخط کردیئے تھے، اسرائیلی حکومت نے بھی حماس کی تجاویز کو قابل عمل قرار دیا تھا۔

دوحا مذاکرات میں ناکامی، امریکا نے اپنی ٹیم کو واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کیلئے متبادل راستوں پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال ناقابل بیان اور ناقابل دفاع ہے، ہم سب متفق ہیں کہ اسرائیل کو اپنا راستہ بدلنا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔