وسطی اسرائیل: کار سوار نے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھادی؛ 8 فوجی شدید زخمی
وسطی اسرائیل کے شہر نیتانیا میں قریب کار سوار نے بس اسٹاپ پر کھڑے اسرائیلی فوجیوں پر گاڑی چڑھا دی جس میں 8 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو کر گاڑی چھوڑ گیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ زخمی ہونے والے تمام 8 افراد اسرائیلی فوجی ہیں۔
پولیس نے کہا کہ حملہ آور گاڑی کو بیت لید کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہوگیا، گاڑی کا مالک ایک اسرائیلی شہری ہے، تاہم حکام کی جانب سے گاڑی چوری شدہ ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










