فرانس ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلے گا، فرانسیسی صدر
فرانس نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فرانس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی بحران کے خاتمے کی فوری ضرورت کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ جنرل اسمبلی میں فسلطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے۔
ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں باضابطہ طور پر ہونے والا یہ اقدام غزہ کے حالات پر بڑھتے ہوئے عالمی غم و غصے کے درمیان یورپ کے سب سے زیادہ بااثر ممالک میں سے ایک کی طرف سے ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے اقوام متحدہ کی اسرائیل فلسطین دو ریاستی حل کانفرنس میں بھی شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
دو ریاستی حل کانفرنس 28 سے 29 جولائی کو ہوگی، کانفرنس فرانس اور سعودی عرب کی سربراہی میں ہورہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











