پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

برطانوی وزیراعظم نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا

26 جولائی, 2025 09:45

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے بغیر مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے قریبی اتحادیوں کے ساتھ مل کر امن کیلئے راستہ نکال رہے ہیں، جنگ بندی کو مستقل امن میں تبدیل کرنے کے عملی اقدامات شامل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ان اقدامات کا لازمی حصہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فرانس غزہ میں جنگ کے خاتمے اور انسانی بحران کے خاتمے کی فوری ضرورت کا مطالبہ کرتے ہوئے فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جنرل اسمبلی میں فسلطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور پائیدار امن کے لیے کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔