ایران: عدالتی کمپاؤنڈ پر حملے میں 6 افراد جاں بحق
ایران: عدالتی کمپاؤنڈ پر حملے میں 6 افراد جاں بحق
ایرانی شہر زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس میں حملہ ہوا جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افراد ایران کے صوبے سیستان کے شہر زاہدان میں واقع عدالتی کمپاؤنڈ میں گھس کر ججز کے چیمبرز میں فائرنگ کرتے رہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشتگرد حملے میں 6 افراد جاں بحق اور 13 افراد زخمی ہوئے جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد بھی مارے گئے۔
جیش العدل نامی مسلح گروہ نے زاہدان میں جوڈیشل کمپلیکس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











