اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری، مزید 80 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ میں دہشتگردی جاری ہے جس میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں 24 گھنٹوں میں اسرائیلی حملوں میں امداد کے منتظر 9 فلسطینیوں سمیت 80 فلسطینی شہید اور 450 سے زائد زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ غزہ میں غذائی قلت سے مزید 9 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد غذائی قلت سے غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 122 ہوگئی۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کی وجہ سے غزہ میں کئی ماہ سے امداد ٹرک داخل نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے غزہ میں قحط کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.