پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

مودی کی بہار الیکشن سے قبل اقلیتوں کو ووٹر فہرست سے نکال کر منظم دھاندلی کی سازش

26 جولائی, 2025 12:30

مودی سرکار نے الیکشن کمیشن کو غیر جانبدار ادارے کی بجائے سیاسی ہتھیار بنا دیا ہے، مودی کی بہار الیکشن سے قبل اقلیتوں کو ووٹر فہرست سے نکال کر منظم دھاندلی کی سازش جاری ہے۔

نام نہاد جمہوری بھارت میں آئین کے آرٹیکل 326 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالغ شہریوں کا ووٹ کا حق منسوخ کیا جا رہا ہے، بہار میں متنازعہ "اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کے تحت ووٹر لسٹ کی نظرثانی کے معاملے پر زبردست احتجاج جاری ہے۔

دی وائر کے مطابق قائدِ حزبِ اختلاف راہول گاندھی نے الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا الیکشن کمیشن اپنا کام نہیں کر رہا، یہ اب ہندوستان کا الیکشن کمیشن نہیں لگتا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ 60 سال کے ہزاروں "نئے ووٹرز” کا اندراج  دراصل ووٹوں کی منظم چوری ہے۔

انڈیااتحاد نے کہا کہ تمام آپشنز بشمول الیکشن بائیکاٹ زیر غور ہیں، کانگریس کے بہار انچارج کرشنا الاوارو نے ایس آئی آر کو "آمرانہ عمل” قرار دیا۔

کرشنا الاوارو نے دعویٰ کیا کہ الیکشن کمیشن کا جاری کردہ ڈیٹا مکمل طور پر غلط ہے، یہ پورا عمل ووٹ اور الیکشن چوری کرنے کے لیے ہے، جس طریقے سے ووٹ چوری کیے جا رہے ہیں، یہ صرف بہار کا مسئلہ نہیں، بلکہ پورے ملک کا ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں 60.1 لاکھ ووٹرز وفات یافتہ، منتقل شدہ یا دوہری رجسٹریشن والے قرار دیے گئے، بعض مقامات پر بی جے پی افسران اور بوتھ لیول افسران خود سے فارم بھر رہے ہیں۔

تیجسوی یادیو نے کہا کہ اسمبلی الیکشن کا بائیکاٹ "کھلا آپشن” ہے۔

ڈپٹی لیڈر لوک سبھا گورو گوگوئی نے کہا کہ اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود حکومت کی خاموشی عوام کے ووٹ چھیننے کا ثبوت ہے، نظرثانی کے عمل کے تحت اقلیتی ووٹروں کو فہرست سے خارج کرنا جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

این آر سی اور سی اے اے  کے بعد ایس آئی آر پالیسی اقلیتوں کی شہریت کو نشانہ بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

مودی بھارت کو ہندوتوا نظریے کے تحت ایک انتہا پسند ریاست میں تبدیل کرنے کی کوشش میں ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔