پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر سخت ردعمل

26 جولائی, 2025 09:00

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان پر سخت ردِعمل دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر میکرون جو کہتے ہیں اس سے فرق نہیں پڑتا، وہ بہت اچھے آدمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میکرون کے فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے بیان میں توازن نہیں ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون ن  فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس ستمبر میں فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلے گا، فرانسیسی صدر

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔