ہفتہ، 25-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/05/03هـ (25-10-2025م)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مارکو روبیو اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات پر ردعمل

26 جولائی, 2025 10:10

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے مارکو روبیو اور اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات پر ردعمل دیا ہے۔

غیر ملکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ روبیو نے ایران سے بات چیت میں پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ روبیو نے پاکستان کے علاقائی استحکام کیلئے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی، خصوصاً داعش خراسان کیخلاف تعاون پر گفتگو ہوئی، اگست میں اسلام آباد میں پاک امریکا انسداد دہشتگردی مکالمے پر گفتگو ہوئی۔

 ٹیمی بروس نے مزید کہا کہ باہمی تجارت اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔