پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

برطانیہ نے اسرائیل کا غزہ میں کارروائی روکنے کا اعلان ناکافی قرار دیدیا

28 جولائی, 2025 11:20

برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے کچھ علاقوں میں روزانہ 10 گھنٹے کے لیے فوجی کارروائیاں روکنے کے اعلان کو ناکافی قرار دیدیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کا یہ قدم ضروری تو ہے، لیکن بہت دیر سے اٹھایا گیا ہے اور یہ غزہ کے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے اعلان کے باوجود غزہ کے محصور شہریوں کو اب بھی فوری اور مکمل امداد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بقول صرف یہی اقدام غزہ کے بحران کا حل نہیں، بلکہ ایک مکمل جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ انسانی امداد بغیر کسی رکاوٹ کے داخل کی جا سکے اور یرغمالیوں کی رہائی بھی ممکن ہو۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ روزانہ تین علاقوں؛ المواسی، دیر البلح اور غزہ سٹی میں صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک عارضی طور پر عسکری کارروائیاں روکے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔