یو اے ای جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
یو اے ای کا پاکستانیوں کے ویزوں کے حوالے سے اہم اعلان
متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اہم سفارتی پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس پیش رفت کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر جاری اپنے بیان میں کیا۔
اسحاق ڈار کے مطابق 24 جون 2025 کو ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں اس معاہدے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت طے کیا گیا کہ معاہدہ دستخط کے 30 دن بعد نافذ العمل ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے بتایا کہ اب متحدہ عرب امارات کے حکام نے پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت باقاعدہ طور پر فعال کر دی ہے، جس کا اطلاق 25 جولائی 2025 سے ہو چکا ہے۔ اس سہولت کے تحت پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کسی پیشگی ویزے کے بغیر متحدہ عرب امارات میں داخل ہو سکیں گے۔
اسحاق ڈار نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان نے بھی باہمی اصولوں کے تحت متحدہ عرب امارات کے سرکاری عہدیداروں کو ویزا چھوٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور اب اماراتی حکام کو پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دستیاب ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











