پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

اسرائیل کی ایرانی سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی

28 جولائی, 2025 09:00

اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے گزشتہ روز رامون ایئرفورس بیس کا دورہ کیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر ایران نے اسرائیل کو دھمکیاں دیں تو اسرائیل کی فضائیہ ایک بار پھر تہران تک پہنچے گی اور اس بار یہ حملہ شخصی طور پر خامنہ ای تک پہنچے گا۔

واضح رہے کہ یہ دھمکی ایران کے ساتھ 12 دنوں تک جاری رہنے والی جنگ کے پس منظر میں دی گئی ہے، جو 13 جون کو اسرائیل کے ایران کے فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد شروع ہوئی تھی۔

ایران نے جوابی حملے میں میزائل اور ڈرون استعمال کیے جبکہ امریکہ نے تین ایرانی جوہری تنصیبات کو بمباری کی، اس تنازعے کا خاتمہ امریکی ثالثی کے تحت 24 جون کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے ذریعے ہوا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔