پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

سنگاپور: ٹریفک کی روانی کے دوران سڑک اچانک دھنس گئی

28 جولائی, 2025 14:00

سنگاپور میں ٹریفک کی روانی کے دوران سڑک اچانک دھنس گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ سنگاپور کے علاقے کٹانگ میں پیش آیا جہاں سڑک کے قریب تعمیراتی کام جاری تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس دوران گاڑی جب سڑک پر آئی تو سڑک دھنس گئی اور گاڑی گڑھے میں جاگری۔

سڑک کے نزدیک ہی تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں نے خاتون ڈرائیور کو گڑھے سے باہر نکالا تاہم خاتون زخمی ہوئیں۔

گاڑی کو گڑھے سے باہر نکال کر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حادثے سے ایک روز پہلے ہی علاقے میں پانی کی لائن پھٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔