پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، سابق بھارتی وزیر داخلہ
’آپریشن مہادیو‘! بی جے پی کی پہلگام حملے کے اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی نئی چال
بھارت کے سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم نے کہا ہے کہ پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔
پی چدمبرم نے بھارتی میڈیا کو دیے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ حکومت بغیر کسی ثبوت کے یہ فرض کیوں کر رہی ہے کہ حملہ آور پاکستان سے آئے تھے؟
انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ثبوت کیوں نہیں پیش کیے گئے؟ اب تک نہ تو حملہ آوروں کو شناخت کیا گیا اور نہ ہی کوئی واضح گرفتاری سامنے آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت موجود نہیں، بلکہ حملہ آور دراصل بھارتی شہری تھے جنہوں نے بھارت کے اندر ہی دہشتگردی کی تربیت حاصل کی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں اپریل 2025 میں ہونے والے اس حملے میں 26 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











