پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹرمپ کی تصدیق

28 جولائی, 2025 10:20

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدے کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اسکاٹ لینڈ کے شہر ٹرن بیری میں اپنے گالف ریزورٹ پر وان ڈیر لاین کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک معاہدے پر پہنچ چکے ہیں اور یہ سب کے لیے اچھا معاہدہ ہے،’ یورپی یونین کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین نے بھی اسے ’ایک اچھا معاہدہ’ قرار دیا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ معاہدے کے امکانات 50-50 ہیں، اگر معاہدہ نہ ہوا تو یورپی یونین کو یکم اگست سے 30 فیصد امریکی ٹیکس کا سامنا ہوگا جبکہ یکم اگست کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں دی جائے گی۔

یورپی یونین کی صدر اُرسولا وان ڈیر لاین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگژری گالف ریزورٹ میں مذاکرات کے آغاز پر کہا کہ اگر ہم معاہدے پر پہنچے تو میرا خیال ہے کہ یہ ہم دونوں کا اب تک کا سب سے بڑا معاہدہ ہوگا۔ ’

یورپی سفارتکار کے مطابق 27 ممالک نے مجموعی طور پر اس مجوزہ معاہدے کی منظوری دی ہے جبکہ اپنی اہم شرائط کو بھی یاد دلایا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔