جرمنی میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی
جرمنی میں افسوسناک ٹرین حادثہ، 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی
جرمنی کے جنوب مغربی علاقے میں افسوسناک ٹرین حادثہ ہوا جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
جرمن میڈیا کے مطابق جنوب مغربی علاقے میں مسافر ریل پٹڑی سے اترگئی، اس حادثے میں 3 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کی بڑی تعداد حادثے میں زخمی ہوئی ہے، جبکہ 3 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، حادثے میں دو ڈبے پٹڑی سے اترگئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر ریل سگمارینگین اور اولم کے درمیان 90 کلومیٹر روٹ پر رواں دواں تھی۔
جرمن چانسلر فیڈرک میرز نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہلاکتوں پر صدمہ ہے اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وزرائے داخلہ اور ٹرانسپورٹ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خدمات فراہم کرنے اور تمام درکار تعاون کی ہدایت کی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











