نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک
نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 افراد ہلاک
امریکی ریاست نیویارک میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 4 شہری ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واقعے میں ایک شہری کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ایک پولیس افسر اور دوسرے شہری کو کمر میں گولیاں لگیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس کمشنر نے بتایا کہ حملہ آور تنہا تھا، مسلح شخص 27 برس کا لاس ویگاس کا رہائشی نکلا۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم کا مجرمان پس منظر نہیں تھا، وہ ہوائی میں پیدا ہوا اور نیواڈا منتقل ہوگیا تھا، اس کے پاس ہینڈ گن کا لائسنس تھا اور پرائیویٹ تفتیش کار کا بھی لائسنس تھا جس کی مدت ختم ہوچکی تھی۔
فائرنگ کے بعد مسلح شخص نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











