پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

مصری نوجوان کی کوشش رنگ لے آئی؛ غزہ کے شہری کو امداد موصول

29 جولائی, 2025 16:06

مصری نوجوان فوجی پابندیوں کے باوجود مصر سے غزہ تک امداد پہنچانے میں کامیاب ہوگیا۔

حال ہی میں ایک فلسطینی شخص نے ساحل پر دھسی ہوئی ایک سادہ پلاسٹک کی بوتل میں دال پائی، جو مصر کے ایک شہری نے بھیجی تھی۔ جب فلسطینی شخص نے بوتل کھولی اور اس میں دال دیکھی تو اس نے مدد کرنے والے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ چھوٹا سا تحفہ اس کے لیے امید کی علامت ہے اور اسے یاد دلاتا ہے کہ دنیا کے دوسرے لوگ ان کے بارے میں فکر مند ہیں۔

 

@trtworldA Palestinian man claimed a fisherman found a bottle containing a small amount of lentils in Gaza, expressing his joy and thanking the sender amid Israel’s ongoing siege of the enclave. On July 23, an Egyptian man tossed plastic bottles filled with grain and flour into the sea, hoping they would reach Gaza.♬ original sound – TRT World

 

اس کے علاوہ مزید ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ بوتلوں میں چاول، جبکہ دیگر میں آٹا یا دال موجود تھی۔

یاد رہے کہ 23 جولائی کو مصری شخص نے چاول، آٹا اور دیگر اناج سے بھری کئی بوتلیں سمندر میں پھینکی تھیں، اس نیک خواہش کے ساتھ کہ سمندری لہریں انہیں غزہ کے ساحل تک پہنچائیں گی۔

 

 

اگرچہ یہ بوتلیں تمام لوگوں کو کھلانے کے لیے کافی نہیں ہیں، لیکن مصری نوجوان کے اس عمل نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس علامتی اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی مشکلات کا سامنا کرنے والوں کے لیے امید اور سکون کا باعث بن سکتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔