سیاحوں کیلئے خوشخبری؛ اہم ملک نے پاکستان کیلئے ویزا فیس ختم کر دی
Good News for Tourists: Major Country Waives Visa Fee for Pakistan
سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کیلئے ویزا فیس ختم کر دی ہے۔
سری لنکا نے سیاحت کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان سمیت 40 ممالک کے شہریوں کے لیے ویزا فیس مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔ اب پاکستانی سیاح سری لنکا کے دلکش ساحلوں، گھنے جنگلات اور تاریخی مقامات کی سیر بغیر ویزا فیس کے کر سکیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جن دیگر ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کی گئی ہے ان میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا، جرمنی، نیدرلینڈز، بیلجیئم، نیپال اور چین شامل ہیں۔ اس اقدام کا مقصد سیاحوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد کو ملک کی جانب راغب کرنا ہے۔
سری لنکن وزیر سیاحت، وجیتھا ہیراتھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ دنیا کو یہ پیغام دینے کے لیے کیا گیا ہے کہ سری لنکا تمام ممالک سے آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس اقدام سے سالانہ 66 ملین ڈالر کا ممکنہ نقصان ہو سکتا ہے، تاہم حکومت کو یقین ہے کہ سیاحوں کی آمد میں خاطر خواہ اضافے سے یہ کمی پوری ہو جائے گی۔
سری لنکا حالیہ برسوں میں سیاحت کو اپنی معیشت کا اہم جزو بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہا ہے، اور ویزا فیس کی معطلی اس سلسلے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











