پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

یو اے ای کی نئی پائپ لائن سے فلسطینیوں کو صاف پانی کی فراہمی شروع

29 جولائی, 2025 10:30

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے غزہ میں فلسطینیوں کیلئے پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کا مستقل انتظام کردیا۔

غزہ اور مصر کی سرحد رفح کے قریب قائم اماراتی ڈیسالینیشن پلانٹس سے غزہ کے فلسطینیوں کیلئے پینے کے پانی کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اماراتی حکام نے بتایا کہ منصوبے کے تحت روزانہ تقریباً 20 لاکھ گیلن صاف پانی غزہ پہنچایا جائے گا جو لاکھوں متاثرہ افراد کی پیاس بجھانے کیلئے امید کی کرن ہے۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ 6.7 کلو میٹر طویل نئی پائپ لائن کے ذریعے رفح سے خان یونس تک پانی پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث غزہ کی 85 فیصد سے زائد پانی کی لائنیں تباہ ہو چکی ہیں۔

یہ اقدامات متحدہ عرب امارات کی غزہ امدادی مہم  ‘آپریشن الفارس الشہم 3’ کے تحت کیے جا رہے ہیں جبکہ یو اے ای نے فضائی امدادی سروس ‘طیور الخیر’ بھی دوبارہ شروع کردی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔