پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

ہمیں غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا، غزہ میں لوگوں کو خوراک نہ ملنا حیران کن ہے؛ ٹرمپ

29 جولائی, 2025 10:00

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا، غزہ میں لوگوں کو خوراک نہ ملنا حیران کن ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم سے غزہ کے مسئلے پر بات ہوئی، حماس کے ساتھ مذاکرات اور غزہ جنگ بندی مذاکرات میں مشکلات درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں غذائی قلت حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، غزہ میں امدادی مراکز قائم کریں گے، ایران نے پھر جوہری پروگرام شروع کیا تو اسے فوری مٹا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے حالات کئی دہائیوں سے خراب ہیں، ہم نے 60 ملین ڈالرغزہ میں خوراک کے لیے فراہم کیے، امید ہے خوراک ضرورت مند لوگوں تک پہنچےگی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں غزہ میں انسانی ضروریات کا خیال رکھنا ہوگا، ہم غزہ کے لوگوں کی انسانی بنیادوں پر مدد کررہے ہیں، غزہ میں لوگوں کو خوراک نہ ملنا حیران کن ہے، لوگوں کو رکاوٹوں کی وجہ سے خوراک نہیں مل پا رہی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سرائیل پر امداد کی فراہمی کے لیے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، وہ غزہ میں امداد کی فراہمی میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو سے بات جاری ہے ہم کئی منصوبے بنارہے ہیں، غزہ میں امدادی مراکز قائم کریں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔