پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، شدت 8.8 ریکارڈ؛ سونامی کی وارننگ جاری

30 جولائی, 2025 10:20

روس کے علاقے کامچٹکا کے قریب سمندر میں 8.8 شدت کے زلزلہ آیا جس کی شدت 8.8 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلے کا مرکز روس کے کامچٹکا جزیرہ نما میں Petropavlovsk شہر کے مشرق میں تقریباً 136 کلومیٹر کے فاصلے پر 19 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

زلزلے کے بعد روس کے ساحلی علاقے سیویرو کوریلسک سے 4 میٹر بلند سونامی کی لہریں ٹکرا گئیں، حادثات میں بعض عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔

چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ماسا ہایاشی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ساحلی علاقوں کے رہائشی فوری طور پر محفوظ مقامات یا بلند علاقوں کی طرف منتقل ہو جائیں، کیونکہ دوسری اور تیسری سونامی لہریں پہلے سے زیادہ خطرناک ہو سکتی ہیں۔

ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر موجودہ زلزلے کی شدت اور لہروں کی طاقت 1952 کی سطح تک پہنچ گئی تو ہوائی سمیت دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر نقصان ہو سکتا ہے۔ 1952 کے زلزلے میں ہوائی میں 30 فٹ بلند سونامی لہریں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔