پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

یورپی ملک مالٹا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا

30 جولائی, 2025 11:25

یورپی ملک مالٹا نے فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے گزشتہ روز فیس بک پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مالٹا، فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا۔

اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر اور فرانس بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ آئرلینڈ، ناروے اور اسپین نے بھی فلسطینی ریاست کو باقاعدہ تسلیم کیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔