پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کو ایک برس بیت گیا

31 جولائی, 2025 19:46

غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی پہلی برسی آج منائی جارہی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اس موقع پر جاری بیان میں کہا کہ صہیونی دشمن نے ایک بزدلانہ کارروائی میں گزشتہ سال 31 جولائی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا لیکن اس واقعے نے فلسطینی عوام کی مزاحمتی جدوجہد کو مزید مضبوط کیا ہے۔

مزید پڑھیں:فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو انعام دینے جیسا ہے، امریکی صدر

 بیان میں دنیا بھر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اسماعیل کی آخری اپیل کے مطابق ہر سال 3 اگست کو غزہ، بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور  فلسطینی قیدیوں کی حمایت کے لیے ایک عالمی قومی دن کے طور پر منائیں۔

اسرائیلی حملے میں حماس کے سربراہ  اپنے محافظ سمیت شہید ہوگئے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے ابتدا میں اس حملے کے حوالے سے خاموشی اختیار کی گئی تاہم بعد ازاں اسرائیلی وزیر دفاع نے اسماعیل ہنیہ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 31 جولائی کو اسرائیل نے حماس کے اس وقت کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں نشانہ بنایا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔