جاپانی بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ہوگئی؟
Did the Japanese Baba Vanga’s prediction come true?
جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی ایک پرانی پیشگوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرے میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا، جس کے جھٹکے جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد جاپان میں سونامی الرٹ جاری کیا گیا اور شہریوں کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت دی گئی۔
اسی تناظر میں جاپانی نجومی ریو تاتسوکی، جنہیں سوشل میڈیا پر "جاپانی بابا وانگا” بھی کہا جا رہا ہے، کی ایک پرانی پیشگوئی دوبارہ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ تاتسوکی نے اپنی 1999 کی مانگا سیریز The Future I Saw میں جولائی 2025 میں جاپان میں ایک بڑی قدرتی آفت کی پیش گوئی کی تھی۔ اگرچہ موجودہ زلزلہ 30 جولائی کو آیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین نے اس اتفاق کو غیرمعمولی قرار دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی افراد اس زلزلے اور سونامی الرٹ کو ریو تاتسوکی کی پیشگوئی سے جوڑ رہے ہیں، تاہم کچھ صارفین نے ان پیشگوئیوں کو محض اتفاق اور مبہم تعبیرات پر مبنی قرار دیا ہے۔ اس تمام صورتحال کے اثرات سیاحت پر بھی پڑے ہیں، اور رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ سے جاپان جانے والی سیاحتی بکنگز میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
دوسری جانب جاپانی ماہرین اور حکام نے ریو تاتسوکی کی پیشگوئیوں کو غیر سائنسی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان دعوؤں کو سنجیدگی سے نہ لیں اور مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











