بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو ایک ساتھ نیچے لے جاسکتے ہیں، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو ایک ساتھ نیچے لے جاسکتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مجھے اس کی پرواہ نہیں کہ بھارت روس کے ساتھ کیا کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور روس اپنی مردہ معیشت کو ایک ساتھ نیچے لے جاسکتے ہیں اور مجھے اس کی فکر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ساتھ بہت تھوڑا سا کاروبار کیا ہے مگر ان کے ٹیرف بہت زیادہ ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بالکل ایسے ہی روس اور امریکا کے درمیان کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











